مشہد مقدس میں قائداعظم کی ولادت کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد+ تصاویر


مشہد مقدس میں قائداعظم کی ولادت کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد+ تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد مقدس میں بانی پاکستان کی ولادت کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد مقدس کی فردوسی یونیورسٹی میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے بانی قائداعظم محمدعلی جناح کی ولادت کے مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تہران میں تعیینات پاکستانی سفیر سمیت متعدد شخصیات نے شرکت کی۔

تسنیم نیوز کے نامہ نگار کے مطابق تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران سے تعلق رکھنے والے متعدد پروفیسرز، طلاب اور دیگر سماجی اور سیاسی شخصیات شریک تھے۔

اس پروقار تقریب سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سفیر «رفعت مسعود» کے علاوہ فردوسی یونیورسٹی کے بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر«احسان قبول»، صوبہ خراسان رضوی کے اسلامی ثقافتی مرکز کے ڈائریکٹر«جعفر مروارید»  اورقونصل جنرل عرفان محمود بخاری نے بھی خطاب کیا۔

 

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری