افغانستان: سال 2019 کے پہلے مہینے میں 1000 شہری ہلاک


افغانستان: سال 2019 کے پہلے مہینے میں 1000 شہری ہلاک

افغانستان میں سال 2019 کے پہلے مہینے میں خانہ جنگی اور غیرملکی افواج کے حملوں میں 1000 شہری ہلاک ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان میں سال 2019 کے پہلے مہینے میں خانہ جنگی اور غیرملکی افواج کے حملوں میں 1000 شہری ہلاک اور 800 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جنوری کے مہینے میں کل 131 حملے ہوئے جس کے نتیجے میں 131 افراد ہلاک اور 800 سے زائد زخمی ہوگئے۔

گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں 140 حملے کئے گئے تھے جس میں 1ہزار121 افراد ہلاک اور475 زخمی ہوئے تھے۔

افغانستان کے 29 صوبوں میں حملے کئے گئے جن میں صوبہ نورستان، بامیان، ڈایکنڈی، پکتیا اور پنجشیر سرفہرست بتائے جاتے ہیں۔

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوری 2018 کی نسبت ہلاکتوں میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں سال 2017 میں25 ہزار اور 2018 میں 27ہزار افغان شہری ہلاک یا زخمی ہوئے تھے۔

ایک اندازے کے مطابق ہرماہ افغانستان میں 2ہزار149 افراد ہلاک یا زخمی ہوجاتے ہیں یعنی روزانہ 72 افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری