دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا: امام خامنہ ای


دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا: امام خامنہ ای

امام خامنہ ای نے کہا ہے کہ سیستان اور بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سیستان اور بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کو غیرملکی خفیہ ایجنسیوں کے ایجنٹ قراردیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا۔

امام خامنہ ای نے صوبہ سیستان و بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت اور اس حملے سے متاثرہ افراد کے اہلخآنہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

 انہوں نے کہا کہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کا بعض علاقائی ممالک کی خفیہ ایجنسیوں سے مسلّم رابطہ ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے متعلقہ اداروں پر زوردیا کہ وہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے انھیں کیفر کردار تک پہنچانے میں کسی کوشش سے دریغ نہ کریں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری