یمنی سرکاری فوج کا سعودی اتحادی فوج کے مرکزپرمیزائل حملہ


یمنی سرکاری فوج کا سعودی اتحادی فوج کے مرکزپرمیزائل حملہ

یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل نے نجران میں سعودی اتحادی افواج کے مرکزپر میزائل داغے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج اور الحوثی قبائل کے جوانوں نےسعودی اتحادی افواج کے مرکزپر زلزال 1 نامی میزائل سے حملہ کیا ہے۔
المیسرہ نیوز نے خبردی ہے کہ سرکاری فوج اور اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے جوانوں نے آل سعود کے اتحادی افواج کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجران میں اتحادی افواج کے مرکز پر زلزال 1 نامی میزائل سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں سعودی اتحادی افواج کو سخت نقصان پہنچا ہے۔
یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکارفورسزنے جیزان کے علاقے جبل النار کو مکمل طور پر سعودی اتحادی اہلکاروں سے خالی کرالیا ہے۔
دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی عوام کو بین الاقوامی برادری کی جانب سے دی جانے والی امداد سعودی اتحادی افواج چوری کررہے ہیں۔
یمن میں موجود سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے فوجی اور ان کے اتحادی ان امدادی اشیا اور ساز و سامان کو لوٹ رہے ہیں جو یمنی عوام کے لئے ارسال کی جارہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اتحادی افواج ان امدادی اشیا کو لوٹ کر انہیں بلیک مارکیٹ میں فروخت کردیتے ہیں۔
یمن کے صوبہ تعز میں انسان دوستانہ امداد کے امور کے انچارج نبیل الحکیمی کا کہنا ہے کہ تعز کے باشندوں کو ارسال کی جانےوالی امدادی اشیا لوٹ لی جاتی ہیں یا پھر چوری ہوجاتی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری