سپاہ پاسداران پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، متعدد افراد اسلحہ سمیت گرفتار


سپاہ پاسداران پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، متعدد افراد اسلحہ سمیت گرفتار

اسلامی جمہوریہ ایران کے مسلح افواج اور سیکیورٹی فورسزنے سپاہ پاسداران پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے متعدد شرپسندوں کو اسلحہ اور دھماکہ خیزمواد سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سیکیورٹی فورسزنے زاہدان، خاش اور سراوان میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر چھاپہ مارکرمتعدد شرپسندوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دھماکہ خیزمواد برآمد کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خاش اور سراوان کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جس کے نتیجے میں 3خطرناک دہشت گرد گرفتار اور 600 کلوگرام دھماکہ خیزمواد برآمد کرلیا گیا۔
سپاہ پاسداران کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گرفتارشدہ شرپسند فوجی بس پر حملے میں ملوث ہیں اور حکومت پاکستان سے مل کرمزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل زاھدان – خاش ہائی وے پر ایک فوجی بس پرخودکش حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 27 اہلکار شہید اور 13 شدید زخمی ہوگئے تھے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری