یمنی دارالحکومت صنعا پر سعودی اتحادی افواج کا فضائی حملہ/ جوابی کاررورائی میں متعدد اتحادی ہلاک


یمنی دارالحکومت صنعا پر سعودی اتحادی افواج کا فضائی حملہ/ جوابی کاررورائی میں متعدد اتحادی ہلاک

یمنی دارالحکومت صنعا میں اسرائیل اور امریکی حمایت یافتہ آل سعود کے اتحادی فواج کے لڑاکا طیاروں نے وحشیانہ بمباری کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے صنعا کے رہائشی علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کئی مکانات تباہ ہوئے ہیں۔
المیسرہ نیوزنے خبردی ہے کہ سعودی اتحادی جنگی جہازوں نے صنعا کے علاقے ''الدیلمی'' پر دوبار اور '' بیت دھرہ'' نامی علاقے پر تین بار وحشیانہ بمباری کی جس کی وجہ سے شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔
دوسری طرف یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکارفورسزنے امریکی اور اسرائیلی حمایت یافتہ اتحادی افواج کے حملوں کا جواب دیتے ہوئے متعدد کرایے کے فوجیوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔
صوبہ حجہ میں سعودی افواج کی ایک بکتربند گاڑی دھماکہ خیز مواد سے ٹکرا گئی جس میں کئی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل نے نجران میں سعودی اتحادی افواج کے مرکزپر میزائل داغے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اتحادی افواج ان امدادی اشیا کو لوٹ کر انہیں بلیک مارکیٹ میں فروخت کردیتے ہیں۔
یمن کے صوبہ تعز میں انسان دوستانہ امداد کے امور کے انچارج نبیل الحکیمی کا کہنا ہے کہ تعز کے باشندوں کو ارسال کی جانےوالی امدادی اشیا لوٹ لی جاتی ہیں یا پھر چوری ہوجاتی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری