ملالہ سمیت نوبل انعام یافتہ 59 افراد کا پاک بھارت وزرائے اعظم کو خط


ملالہ سمیت نوبل انعام یافتہ 59 افراد کا پاک بھارت وزرائے اعظم کو خط

ملالہ یوسفزئی سمیت نوبل انعام حاصل کرنے والے 59 افراد نے پاکستانی اور بھارتی وزرائے اعظم کو خط لکھ کر دونوں ممالک سے مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی درخواست کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، نوبل انعام یافتہ افراد کی جانب سے خط اقوام متحدہ میں پاکستانی اور بھارتی مستقل مندوبین کو جمع کروایا گیا ہے جس میں دونوں ممالک کے سربراہان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ملک کے بچوں کے وسیع تر مفاد میں موجودہ کشیدگی ختم کرنے کے لیے دانشمندانہ اقدامات کریں۔

نوبل انعام پانے والی شخصیات نے اپنے خط میں اس بار پر زور دیا کہ مہذب معاشرے میں شدت پسندی، تشدد اور دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو لکھے گئے خط پر ملالہ یوسف زئی سمیت نوبل انعام حاصل کرنے والے 59 افراد کے دستخط موجود ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری