مقبوضہ کشمیر: ترال میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین کشمیری شہید


مقبوضہ کشمیر: ترال میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین کشمیری شہید

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے ترال میں فائرنگ کرکے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے تلاشی کے بہانے خواتین، بچوں کوگھروں سے نکال دیا۔

مودی سرکار کی پالیسیوں کے مطابق چلنے سے انکار کرنے والے کشمیری اخبارات کے اشہتارات بند کر دیے گئے، تاہم اخبارات نے مودی سرکار کے دباؤ میں آنے سے انکار کر دیا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری