جرمنی اور ترکمنستان کے وزرائے خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے


جرمنی اور ترکمنستان کے وزرائے خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سمیت پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے اور دو طرفہ علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے ریڈیو پاکستان کے حوالے سے بتایا ہے کہ نور خان ایئر بیس آمد پر دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام نے جرمن وزیر خارجہ کا پُرتپاک استقبال کیا، آج اسلام آباد میں قیام کے دوران وہ پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں علاقائی امن و سلامتی اور افغانستان کی صورتحال سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق ترکمنستان کے توانائی کے وزیر اور دوسرے اعلیٰ حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا ایک وفد وزیرخارجہ راشد میریدوف کے ہمراہ ہے۔

راشد میری دوف اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان ترکمنستان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے دوسرے مرحلے میں اپنے ملک کے وفد کی قیادت کریں گے اور وہ وزیرخزانہ اسد عمر، وزیر پٹرولیم غلام سرور اور توانائی کے وزیر عمر ایوب سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری