یمنی سرکاری فوج کی جوابی کارروائی میں 23 سعودی اہلکارہلاک


یمنی سرکاری فوج کی جوابی کارروائی میں 23 سعودی اہلکارہلاک

یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل کے جوانوں نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے حملوں کا بھرپورجواب دیتے ہوئے 23 اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج کے نشانہ بازوں نے سعودی کرایے کے 23 اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

المیسرہ نیوز نے خبردی ہے کہ یمنی سرکاری فوج اور اسلامی مزاحمتی تحریک کے جوانوں کی آل سعود کے کرایے کے اہلکاروں کے خلاف آپریشن کے دوران کم ازکم 23 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یمنی فوج کے نشانہ بازوں نے سعودی اہلکاروں کو جیزان اور عسیر میں نشانہ بنا کرہلاک کیا۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران سرکاری فوج نے سعودی اتحادی افواج کے خلاف 22000 آپریشنز کئے جس کے نتیجے  سیکڑوں اتحادی ہلاک ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ یمنی عوام کے خلاف سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت اور مظالم کے دوران اب تک سولہ ہزار سے زائد یمنی عام شہری شہید اور دسیوں ہزار دیگر زخمی نیز لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری