سری لنکا: دہشت گردوں کی تربیت بھارت میں ہوئی، سری لنکن آرمی چیف


سری لنکا: دہشت گردوں کی تربیت بھارت میں ہوئی، سری لنکن آرمی چیف

سری لنکا کے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل مہیش سینانائک نے انکشاف کیا ہے کہ ایسٹر دھماکوں کے حملہ آوروں نے بھارت سے تربیت حاصل کی تھی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سری لنکا کے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل مہیش سینانائک نے انکشاف کیا ہے کہ ایسٹر سنڈے کے موقع پر خود کش حملوں میں ملوث افراد نے بھارتی ریاست کیرالہ، مقبوضہ کشمیر اور بنگلور کا سفر کیا تھا، انہوں نے کہا کہ حملہ آور مقبوضہ جموں کشمیر اور کیرالہ سے تربیت حاصل کرکے آئے تھے، بھارت سے تربیت لینے کا بیان پہلی بار سری لنکا کے اعلی ٰ حکام کی طرف سے سامنے آیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خودکش حملوں میں ملوث افراد نے کشمیر، بنگلور اور کیرالہ کی ریاستوں کا سفر کیاجب ان سے سفر کا مقصد پوچھا گیا تو انہوں نے تربیت کی بات کی، انہوں نے کہا ہمارے پاس اب تک یہی معلومات ہیں۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارتی انٹیلی جنس نے سری لنکن پولیس اور سیکورٹی ایجنسیوں کو 4،10،16اور20اپریل اور حملے سے دوگھنٹے قبل الرٹ کیا تھا، بھارتی ایجنسیوں نے تامل ناڈو اور کیرالہ میں چھاپے مارے اور کئی افراد کو حراست میں لیا، بھارتی حکام نے نام ظاہر نہیں کیا، تاہم واضح کیا کہ دو خودکش بمبار نے2017میں بھارت کا دورہ کیا۔ بھارتی وزارت داخلہ نے سری لنکن آرمی سربراہ کے بیان پر تبصرہ سے انکار کردیا۔

بھارتی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے سری لنکا نے ان سے کوئی معلومات کا تبادلہ نہیں کیا، بھارتی تفتیش کاروں نے لنکن بمباروں کا ابھی تک مقبوضہ کشمیر سے تعلق کا اشارہ نہیں دیا۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ زاہران بن ہاشم نے بھارت کا سفر کیا تاہم ان کے سفر کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری