شام: "اعزاز" شہر میں دھماکہ متعدد افراد جاں بحق


شام: "اعزاز" شہر میں دھماکہ متعدد افراد جاں بحق

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اعزاز شہرمیں دہشت گردانہ دھماکے میں متعدد عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حلب کے شمالی شہر اعزاز میں بم دھماکہ کیا گیا ہے جس میں کم ازکم 14 عام شہری جاں بحق اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
روسیاالیوم نے خبر دی ہے کہ بم دھماکہ بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
آزاد ذرائع کے مطابق دھماکے میں ایک بچہ سمیت 14 افراد جاں بحق اور28 زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اعزاز شہر ترکی کے سرحد پر واقع ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری