پیرس ائیر شو میں پاکستانی جنگی طیارے کی دھوم


پیرس ائیر شو میں پاکستانی جنگی طیارے کی دھوم

پاک فضائیہ کی جے ایف 17 تھنڈر ڈیموٹیم دنیا کے سب سے بڑے ائیر شو میں اپنی مسحور کن پرفارمنس سے حاضرین کو محظوظ کرنے کے لئے مکمل طور پرتیارہے۔

پاک فضائیہ کاایک جے ایف 17 طیارہ فضائی مظاہروں میں شرکت کرے گا جبکہ دوسر1 طیارہ جدید ہتھیاروں سے لیس، زمین پر شائقین کے لیے مرکز نگاہ ر ہے گا۔

تین جے ایف 17 تھنڈر طیاروں، ائیر اور گراؤنڈ کریو پر مشتمل پاک فضائیہ کا دستہ اس بڑے شو میں شرکت کیلئے دو دن پہلے پیرس پہنچا۔ائیر شو کے پہلے چار دن تجارتی مقاصد کے لیے مختص ہیں جبکہ باقی تین دن عام عوام کے لیے رکھے گئے ہیں۔

شو میں جے ایف 17 تھنڈر کا فضائی مظاہرہ نہایت اہمیت کا حامل ہے جہاں اس کی جدید ترین صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا بہترین موقع میسر آئے گا۔ یہ ممکنہ خریداروں کو جے ایف 17تھنڈر کی صلاحیتوں کو پرکھنے کا موقع بھی فراہم کرے گا اور اس طیارے کو عالمی مارکیٹ میں نمایاں کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

یہ ائیر شو فرنچ ائیر و اسپیس انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کی جانے والی دنیا کی سب سے بڑی نمائش ہے۔ اس ائیر شو میں دنیا بھر کے مختلف ممالک سے بڑی تعداد میں فضائی کمپنیاں اور نمایاں حیثیت کی حامل ایوی ایشن انڈسٹریز حصہ لیتی ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری