تیز رفتار کار آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، 4 جاں بحق اور تین زخمی


تیز رفتار کار آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، 4 جاں بحق اور تین زخمی

پڈعیدن میں تیز رفتار کار آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس سے خاتوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پولیس کے مطابق حادثہ قو می شاہراہ پر ٹول پلازہ کے مقام پرپیش آیا، جہاں تیز رفتار گاڑی ٹول پلازہ کے مقام پر آئل ٹینکر سے پیچھے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور ،میاں بیوی اور ایک بچہ موقع پر جاںبحق ہوگئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔

موٹروے پولیس کے مطابق کار سوار فیملی پراڈو گاڑی میں شادی اٹینڈ کرکے کراچی سے فیصل آباد جارہی تھی کہ نیشنل ہائی وے کنڈیارو ٹول پلازہ پر پرچی لینے کے لیے کھڑے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے بعد موٹروے پولیس کنڈیارو نے امدادی کارروائیاں کرکے لاشوں اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کردیا ۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری