امریکہ نے بلوچ لبریشن آرمی اور جنداللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا؛ پاکستان کا خیرمقدم


امریکہ نے بلوچ لبریشن آرمی اور جنداللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا؛ پاکستان کا خیرمقدم

امریکہ نے دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں کلعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور جنداللہ کا نام شامل کرلیا ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے اس اعلان کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا اورامریکہ نے بلوچستان لبریشن آرمی اور جنداللہ کو عالمی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔

وا ضح رہے کہ پاکستان اور برطانیہ پہلے ہی بلوچ لبریشن آرمی کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکے ہیں اور اسلام آباد طویل عرصے سے امریکہ سے بھی بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ کر رہی تھی۔

ذرائع کے مطابق ان دہشت گرد تنظیموں کے امریکہ میں تمام اثاثے منجمد کر دیئے گئے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی شہریوں پر ان تنظیموں سے ہر قسم کے لین دین پر پابندی ہو گی۔

محکمہ خارجہ کے مطابق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) دہشت گردی کی کاررائیوں میں ملوث ہے، بی ایل اے مسلح علیحدگی پسند گروپ ہے جو سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو نشانہ بناتا ہے۔

کالعدم بی ایل اے اور جیش العدل کو دہشت گرد قرار دینے کا اعلان امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر کیا گیا جس کے تحت دونوں تنظیمیں اب دہشت گرد تصور کی جائیں گی۔ جبکہ پاکستان نے بی ایل اے کو 2006 میں ہی کالعدم قرار دے دیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ بی ایل اے ایک عرصہ میں ملک میں کئی دہشت گرد حملوں میں ملوث رہی ہے اور امید ہے کہ امریکہ کی طرف سے دہشت گرد فہرست میں شامل کیے جانے سے بی ایل اے کی کارروائیوں میں کمی ہوگی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری