پاک بھارت سرحد پر دھماکہ، 5 جوان شہید


پاک بھارت سرحد پر دھماکہ، 5 جوان شہید

لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) کے قریب چھمب سیکٹر میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے پانچ جوان شہید ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکے سے پاک فوج کے پانچ جوان شہید اور ایک زخمی ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واقعہ بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے۔
شہداء میں نائیک شیر زمان، صوبیدارمحمد صادق،سپاہی محمد طیب، سپاہی زوہیب اور سپاہی غلام قاسم شامل ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری