جنرل زبیر محمود حیات کی ترک سفیر سے ملاقات


جنرل زبیر محمود حیات کی ترک سفیر سے ملاقات

چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ترک سفیر سے ملاقات کی ہے۔

تسنیم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ترک سفیر نے ملاقات کی ہے۔

مذکورہ ملاقات میں دوطرفہ سکیورٹی پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ اس موقع پر مشترکہ دلچسپی کے باہمی امور پربات چیت ہوئی جبکہ خطے میں امن و امان اور خصوصا پاکستان اورترکی کے درمیان دوطرفہ سکیورٹی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ روس سے جدید نوعیت کے ریسکیو ہیلی کاپٹر لینے کے بعد ترکی اور امریکہ کے تعلقات میں ایک تناؤ آگیا ہے۔ عالمی سیاست پر نگاہ رکھنے والے ماہرین اس امر کو خارج الامکان قرار نہیں دیا کہ امریکہ ترکی پر عالمی پابندیاں بھی عائد کر سکتا ہے۔

یاد رہے کہ واشنگٹن نےانقرہ سے ایف -35 طیاروں کا معاہدہ پہلے ہی ختم کردیا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری