تیونس میں خواتین کے نقاب پر پابندی عائد


تیونس میں خواتین کے نقاب پر پابندی عائد

تیونس میں عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب کرنے پر سختی سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے رپورٹ دی ہے کہ تیونس کے وزیراعظم کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری حکم نامے کے مطابق عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب لگانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق خواتین کے نقاب پر پابندی حالیہ خودکش حملوں کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔
سرکاری حکم نامے کے مطابق کسی بھی خاتون کو عوامی مقامات جن میں دفتر، تعلیمی ادارے، پارک، سڑکیں اور شاپنگ مال وغیرہ شامل ہیں، میں چہرہ ڈھانپنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ برطانیہ، افریقا اور بعض ایشیائی ممالک میں خواتین کے عوامی مقامات پر نقاب لگانے پر پابندی عائد ہے جسے انسانی حقوق کی تنظیمیں مذہبی اور شخصی آزادی کے منافی قرار دیتی ہیں۔
یاد رہے کہ تیونس شمالی افریقہ میں بحیرہ روم کے ساحل پر واقع ایک ملک ہے جس کا سرکاری مذہب اسلام ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری