موصل میں سزائے موت کا حکم دینے والا داعشی دہشت گرد گرفتار


موصل میں سزائے موت کا حکم دینے والا داعشی دہشت گرد گرفتار

ذرائع کا کہنا ہے کہ موصل میں عراقی پولیس نے سزائے موت کا حکم نامہ جاری کرنے والا داعشی دہشت گرد گرفتار کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزارت داخلہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موصل میں پولیس نے تکفیری دہشت گردوں کا اہم ترین سرغنہ گرفتار کرلیاہے۔
تفصیلات کے مطابق تکفیری دہشت گرد زنانہ لباس میں فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ موصل کے ''اچحلہ'' نامی علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔
عراقی وزات داخلہ کے ترجمان «سعد معن» کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشت گرد نے دسیوں عراقی اہلکاروں کی سزائے موت کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکا اسرائیل اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ داعشی دہشت گردوں نے عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل پر 2014 میں قبضہ کرلیا تھا اور 10 جولائی 2017 کو عراقی فوج اور رضاکار فورسزنے شہرکو داعش سے آزاد کرالیا تھا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری