کرکٹ ورلڈ کپ: اگر مگر کا کھیل ختم، فاٗئنل 4 کی ٹیمیں فائنل


کرکٹ ورلڈ کپ: اگر مگر کا کھیل ختم، فاٗئنل 4 کی ٹیمیں فائنل

گذشتہ شب پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ہونے والے میچ کے بعد کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی فائنل 4 ٹیموں کے نام واضح ہو گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق گذشتہ شب پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ہونے والے میچ کے ساتھ ہی رن ریٹ کے تمام حساب کتاب ختم ہو گئے ہیں۔
پاکستان کے باہر ہونے کے بعد سیمی فائنل کی لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، بھارت، میزبان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹائٹل کی جنگ ہوگی۔
پوائنٹ ٹیبل پر آسٹریلیا پہلے، بھارت دوسرے، انگلینڈ تیسرے جبکہ نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق سیمی فائنل میچوں میں پہلے نمبر کی ٹیم چوتھے نمبر کی ٹیم سے جبکہ دوسرے نمبر کی ٹیم تیسرے نمبر کی ٹیم سے ٹکراتی ہے۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل 9 جولائی کو اولڈ ٹریفورڈ جبکہ دوسرا سیمی فائنل 11 جولائی کو ایجبیسٹن میں کھیلا جائے گا۔
اسی طرح میگا ایونٹ کا فائنل 14 جولائی کو لارڈز میں ہوگا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری