افغانستان: خوفناک کار بم دھماکے میں 12 ہلاک، 70 زخمی


افغانستان: خوفناک کار بم دھماکے میں 12 ہلاک، 70 زخمی

افغانستان کے صوبےغزنی میں شدید نوعیت کے کار بم دھماکے سے 8 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق دہشتگردوں نے اس بار افغانستان کے صوبےغزنی کو بربریت کا نشانہ بناتے ہوئے شدید نوعیت کا دھماکہ کیا ہے۔

مذکورہ دھماکے میں نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی ( این ڈی ایس) آفس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی جا سکتی تھی۔

افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور اب زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جائے گی۔

واضح رہے کہ افغانستان آج کل دہشتگردی کی شدید لپیٹ میں ہے۔ گذشتہ ہفتے 3 روز میں 3 دھماکوں کی طرح اس دہشتگرد کارروائی کی ذمہ داری بھی طالبان نے قبول کرلی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری