افغان امن عمل کے لئے افغان قیادت سے نتیجہ خیز مذاکرات کے حامی ہیں، اس کی حمایت جاری رکھیں گے؛ پاکستان


افغان امن عمل کے لئے افغان قیادت سے نتیجہ خیز مذاکرات کے حامی ہیں، اس کی حمایت جاری رکھیں گے؛ پاکستان

پاکستان نے ماضی کی طرح افغان امن عمل میں مثبت اور مصالحانہ کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے جنرل سیکریٹری اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے افغانستان نے ملاقات کی۔

اس اہم ملاقات میں افغان امن عمل سمیت دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خلوص نیت سے افغان امن عمل میں مصالحانہ کردار ادا کرتا آرہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل کے لئے افغان قیادت سے نتیجہ خیز مذاکرات کے حامی ہیں، اس کی حمایت جاری رکھیں گے۔

جنرل سیکریٹری اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے افغانستان نے اس موقع پر شاہ محمود قریشی سے اتفاق کرتے ہوئے افغان امن عمل اور تعمیر نو سے متعلق پاکستان کے کردار کو سراہا۔ جبکہ پاکستان وزیر خارجہ نے اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ افغان امن کی کوششوں اور تعمیر نو کے لئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اس موقع پر شاہ محمودقریشی نے افغان امن عمل میں مثبت اورمصالحانہ کردارجاری رکھنے کاعزم اعادہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ 27 جون 2019 کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی تھی اور وزیراعظم اور پاکستانی عوام کی طرف سے انہیں خوش آمدید کہا تھا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری