ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو اربوں ڈالر قرض دینے کا اعلان


ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو اربوں ڈالر قرض دینے کا اعلان

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے بھی پاکستان کو اربوں ڈالر قرض دینے کا اعلان کردیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے بھی پاکستان کو اربوں ڈالر قرض دینے کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو اربوں ڈالر قرض دینے کا اعلان کردیا ہے۔  

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک 5 سال کے دوران پاکستان کو 10 ارب ڈالر قرض دے گا اور یہ رقم پاکستان کے لیے رعایتی قرضہ ہوگی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ قرض کی مد میں رقم مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فراہم کی جائے گی جس میں توانائی سیکیورٹی، ٹرانسپورٹ، زراعت، آبی وسائل، تعلیم، تجارت، سیاحت اور سڑک کے ذریعے وسط ایشیائی ریاستوں سے روابط بہتر بنانا شامل ہے۔

واضح رہے کہ 2 ارب 10 کروڑ ڈالر رواں مالی سال کے دوران اصلاحات اور ترقیاتی پروگرام کے لیے دیے جائیں گے جس سے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے سے پاکستان کی مالی ادائیگیوں کے توازن میں بہتری بھی آئے گی۔

اے ڈی بی نے اعلامیے کے مطابق قرض کے حوالے سے پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں کنٹری پارٹنرشپ کے تحت حکمت عملی سے متعلق مشاورت کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی منظوری دی تھی۔

جس کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے بھی پاکستان کو 10 ارب ڈالر قرض دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری