سندھ: رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 3 ماہ کی توسیع


سندھ: رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 3 ماہ کی توسیع

حکومت کی جانب سے سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید 90 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق حکومت سندھ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید 90 روز کی توسیع کردی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اختیارات کی مدت میں 6 جولائی سے 3 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رینجرز کو کراچی ڈویژن میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت چھاپے اور گرفتاری کے خصوصی اختیارات حاصل ہیں۔

صوبے میں امن و امان کو مستحکم رکھنے کے لئے رینجرز کو خصوصی اختیارات دیئے جاتے ہیں۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری