رحیم یار خان: 2 ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 10 مسافر ہلاک درجنوں زخمی


رحیم یار خان: 2 ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 10 مسافر ہلاک درجنوں زخمی

رحیم یار خان کے قریب صادق آباد میں دلبہار اسٹیشن پر دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کی نتیجے میں 10 مسافر جاں بحق اور 83 زخمی ہوگئے۔

تسنیم نیوز نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پی) صادق آباد کے بیان کے حوالے سے خبر دی ہے کہ دلبہار اسٹیشن پر لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس کھڑی مال گاڑی سے جا ٹکرائی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 3 سے 4 بوگیاں الٹ گئیں اور 6 سے 7 بوگیاں شدید متاثرہوئیں جبکہ اکبر ایکسپریس کا انجن مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

اکبر ایکسپریس حادثے کے بعد ٹرین آپریشن معطل کردیا گیا، بزنس ایکسپریس، کراچی ایکسپریس کو مختلف اسٹیشنزپرروک لیا گیا، گرین لائن، رحمان بابا ٹرین کا سفر بھی تعطل کا شکار ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ٹریفک پولیس اور پولیس کے دیگر وننگز بھی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

 ٹرین حادثہ میں زخمیوں کو ٹی ایچ کیو صادق آباد اور شیخ زید اسپتال رحیم یار خان منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں ان کہ طبی امداد دی جا رہی ہے۔

جبکہ زخمیوں کی جانیں بچانے کے لیے عوام الناس سے خون عطیات دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

دوسری جانب ٹرین حادثے میں زخمی اورجاں بحق افراد کی معلومات کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے شہری 9230709-068 اور03009402579 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری