پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے انٹرنیشنل ویلٹرویٹ ٹائٹل جیت لیا


پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے انٹرنیشنل ویلٹرویٹ ٹائٹل جیت لیا

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے سعودی عرب میں اپنے آسٹریلوی حریف بلی ڈب کو شکست دے کر انٹرنیشنل ویلٹرویٹ ٹائٹل جیت لیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق عامرخان نےبلی  ڈبکو انٹرنیشنل ویلٹرویٹ کے دلچسپ مقابلے میں  چوتھے رائونڈمیں ناک آئوٹ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فائٹ کے پہلے راؤنڈ کا آغاز باکسر عامر خان اور اور بلی ڈب کے ایک دوسرے پر جارحانہ حملوں سے ہوا تاہم شروع سے ہی باکسر عامر آسٹریلوی حریف پر حاوی دکھائے دیے۔

دوسرا راؤنڈ شروع ہوا تو بلی ڈب نے عامر خان پر چند حملے کیے اور ایک زور کا مکا بھی مارنے کی کوشش کی لیکن عامر نے الٹے ہاتھ سے ایسا وار کیا کہ آسٹریلوی حریف لڑکھڑا کر گرگئے۔ اس کے بعد ذہنی دباؤ کا شکار ہونے کے سبب ان کی پوزیشن کمزور ہوتی گئی۔

تیسرے راؤنڈ میں عامر خان نے قدموں کا بہترین استعمال کیا اور مکوں کی بارش جاری رکھی جس سے بلی ڈب دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور رہے۔

چوتھے راؤنڈ میں عامرخان نے جب آسٹریلوی باکسر پر مکوں کی بارش کی اور گرنے پر مجبور کردیا تو بلی ڈب کی ٹیم نے اپنے باکسر کو بچانے کے لیے تولیہ رنگ میں پھیک دیا جس پر فائٹ اختتام ہوئی اور یوں عامر خان کو فاتح قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ اس موقع پر سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور پاکستانی سفیر بھی موجود تھے۔

عامر خان ویلٹر ویٹ ٹائٹل جیتنے کے بعد سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف سے گلے ملے اور مبارکباد وصول کی۔ عامر خان نے تحفے میں انہیں اپنے گلوز بھی پیش کیے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری