بھارت بھی اسرائیل کے نقش قدم پر، مقبوضہ کشمیر میں ہندو آبادکاری کا منصوبہ


بھارت بھی اسرائیل کے نقش قدم پر، مقبوضہ کشمیر میں ہندو آبادکاری کا منصوبہ

اسرائیل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں ہندو آبادکاری کا منصوبہ تشکیل دے دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز کی آبادکاری کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز کی آباد کاری کا پلان فائنل کر لیا ہے۔ منصوبے کے مطابق مقبوضہ وادی میں دو سے تین لاکھ ہندؤوں کو آباد کیا جائے گا۔

بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی نے مقبوضہ وادی میں یہودی طرز پر ہندؤوں کی آباد کاری کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔

بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما رام مادھو نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں دو سے تین لاکھ ہندؤوں کو ناصرف رہائش بلکہ مکمل سیکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی۔

دوسری جانب حریت رہنماؤں نے بی جے پی کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی کے منصوبے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 2018 میں 160 افراد کو قتل اور 1253 افراد کو بیلٹ گن کے ذریعے بینائی سے محروم کردیا گیا۔

جنیوا سے شائع شدہ رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ وہ اس رپورٹ میں پیش کردہ اعداد و شمار کی روشنی میں ایک بین الاقوامی کمیشن آف انکوائری قائم کرے تاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقیقات کی جا سکے۔

اسی طرح نیو یارک ٹائمز نے سرینگر سے جاری رپورٹ کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں شہریوں کو گرفتارکرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری