صہیونی جیل میں فلسطینی قیدی شہید


صہیونی جیل میں فلسطینی قیدی شہید

اسرائیلی غاصب حکومت کے جیل میں قید ایک فلسطینی مسلمان بھوک ہڑتال کی وجہ سے شہید ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے فلسطینی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فلسطینی قیدی «ماجد طقاطقه» کئی دنوں سے صہیونی مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کیا ہوا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ماجد طقاطقه کو ''بیت لحم'' کے علاقے ''بیت فجار'' سے گرفتار کیا گیا تھا اور قیدی تنہائی کی صعوبتیں برداشت کررہا تھا۔
خیال رہے کہ فلسطینی قیدیوں کی ایک بڑی تعداد کئی دنوں صہیونی حکومت کے ظالمانہ اور انتقامی کارروائیوں کے خلاف بھوک ہڑتال پر ہے.

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری