ایران بحری جہاز پر برطانوی حملے کا سخت جواب دے گا، امام خامنہ ای


ایران بحری جہاز پر برطانوی حملے کا سخت جواب دے گا، امام خامنہ ای

امام خامنہ ای نے آئمہ جعمہ اور جماعات کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ایران بحری جہاز پر برطانوی حملے کا سخت جواب دے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امام خامنہ ای نے آئمہ جمعہ کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: برطانیہ کو ایرانی کشتی پر ڈاکہ ڈالنے کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔
امام خامنہ ای نے ملک بھر کے آئمہ جمعہ کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: اگر مغربی ممالک کے مد مقابل کوئی کمزور حکومت ہو تو وہ اس کو اپنی مٹھی میں لیکراس کا استحصال شروع کردیتے ہیں، لیکن اگر کوئی حکومت استقامت اور پائداری کے ساتھ ان کا مقابلہ کرے تو وہ سرجھکانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
امام خامنہ ای نے ایران اور یورپی ممالک کے درمیان مشترکہ جوہری معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا: یورپی ممالک تکبر اور غرور کی وجہ سے اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں پہلو تہی کررہے ہیں۔ جبکہ ہم نے اپنے وعدوں سے کئی گنا زیادہ عمل کیا ہے اور پھر بھی وہ ہمیں فریب اور دھوکہ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: برطانیہ کو اپنی غلط پالیسیوں اور ایرانی کشتی پر ڈاکہ ڈالنے کے سلسلے میں تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری