ایران جوہری معاہدے کی پاسداری سے خطے میں کشیدگی کا خاتمہ ہوگا، چین


ایران جوہری معاہدے کی پاسداری سے خطے میں کشیدگی کا خاتمہ ہوگا، چین

چین کے وزرارت خارجہ کے ترجمان نے اسلامی جمہوریہ ایران اور یورپی ممالک کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کی پاسداری پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے معاہدے کے مکمل نفاذ سے خطے میں حالیہ کشیدی کا خاتمہ ہوگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کنگ شوانگ کا کہنا ہے کہ جوہری معاہدہ نہایت اہمیت کا حامل ہے اور ہمارے پاس اس کا کوئی متبادل نہیں ہے۔
کنگ شوانگ نے منگل کے روز پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں سے بات چیت کرتےہوئے کہا کہ جوہری معاہدے کا مکمل نفاذ، خطے میں حالیہ کشیدگی کو کم کرنے کا واحد ذریعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اس بین الاقوامی معاہدے کے ثمرات سے مستفید ہونے کا پورا حق ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی حکام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر بے جا دباو کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ امریکی حکام کو بین الاقوامی قوانین اور مطالبات کا احترام کرنا چاہئے۔
انہوں نے امریکی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جوہری معاہدے کی پاسداری میں حائل روکاوٹوں کو دور کرکے مذاکرات کی راہ ہموار کرے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری