قابض صہیونی فوج کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کی تلاشیاں اور گرفتاریاں جاری


قابض صہیونی فوج کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کی تلاشیاں اور گرفتاریاں جاری

قابض صہیونی فوج نے فلسطین میں گھر گھر تلاشی کے دوران مزید 19 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کے دوران مزید 19 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے روائتی ظلم و ستم کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غرب اردن میں تلاشی کے دوران اشتہاری فلسطینیوں سمیت 19 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے گرفتار ہونے والوں میں بعض پر یہودی آبادکاروں پرحملوں اور مزاحمتی کارروائیوں کا الزام عائد کردیا۔

فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے تلاشی کی آڑ میں فلسطینیوں کے گھروں میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور گھروں میں گھس کر لوٹ مار، توڑپھوڑ اور خواتین اور بچوں کو زدوب کوب کیا۔

قابض فوج نے شمالی القدس میں الجلزون پناہ گزین کیمپ میں گھس کردو فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ مغربی رام اللہ میں دیر ابومشعل کے مقام سے دو اور غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں العین کیمپ سے ایک جبکہ جنوبی جنین میں قباطیہ کے مقام سے دو فلسطینیوںکو گرفتار کیا گیا۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق سوموار کو اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں جیوس کے مقام پر تلاشی کے دوران 75 سالہ فلسطینی محمد طاھر جبر کو حراست میں لے لیا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری