عراق میں دہشت گردی کا خوفناک منصوبہ ناکام


عراق میں دہشت گردی کا خوفناک منصوبہ ناکام

عراقی سیکیورٹی فورسز نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کا خوفناک منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں نے دارالحکومت بغداد سمیت مختلف شہروں میں خودکش حملوں اور بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کرچکے تھے۔
عراقی خفیہ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے اہلکار «علی البصری» کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں نے بغداد اور کردستان کے مختلف علاقوں میں خوفناک بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کرچکے تھے۔
انہوں نے کہا کہ خفیہ اطلاعات کے بنا پر تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے گئے۔ جس میں متعدد ٹھکانے تبا ہوئے۔
انہوں نے مزیدکہا سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں صوبہ نینوا سے 160، بغداد سے 40 اور بصرہ سے 4 خطرناک دہشت گردوں کو خودکش جیکٹوں اور دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کیا گیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری