چین کی پاکستان میں مزید 2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان


چین کی پاکستان میں مزید 2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

چین کی کمپنی پاکستان میں کریم اور اوبر کی طرز پر 2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سے براق نامی ٹرانسپورٹ سروس شروع کرے گی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ہواوے اور اوپو کے بعد چین کی کمپنی ٹائم ایکسو پاکستان میں کریم اور اوبر کی طرز پر 2 کروڑ ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری سے براق نامی ٹرانسپورٹ سروس شروع کرے گی۔

ذرائع کے مطابق چین کی کمپنی پاکستان میں کریم اور اوبر کی طرز پر 10 اگست کو براق نامی ٹرانسپورٹ سروس شروع کرے گی۔
نجی ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز ابتدائی طور پر پاکستان کے چھ شہروں میں کیا جائے گا جن میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور شامل ہیں۔
چینی کمپنی ٹائم ایکسو کے چیف آپریٹنگ افسر ڈونلڈ لی نے بتایا کہ تعلیمی اداروں، طبی سہولیات کے مراکز اور شادی ہالز کو ابتدائی طور پر 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ گوگل پلے اسٹور سے ایک ایپ انسٹال کرکے صارفین اس سروس سے مستفید ہوسکیں گے جبکہ لوگ روز گار کمانے کی خاطر اپنے موٹرسائیکل، کار، رکشے، ٹرک اور سامان اٹھانے والی گاڑیاں بھی رجسٹر کرا سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کمپنی ڈرائیور حضرات کو کمائی کا 97 فیصد حصہ دے گی اور خود 2 فیصد رکھے گی جبکہ ڈرائیورز کی کمائی کا ایک فیصد ان کی صحت اور اہل خانہ کی دیکھ بھال کے لیے مختص کیا جائے گا۔
چین کی یہ کمپنی ابتدائی طور پر دو کروڑ ڈالر کی سرمایا کاری کرے گی جس کو بڑھا کر 600 کروڑ ڈالر تک لے جایا جائے گا۔
نئی سروس کے بعد پاکستان کے پانچ بڑے شہروں میں بسنے والے لوگ سفر کے لیے 3 آپشنز یعنی اوبر، کریم اور براق میں سے کسی کا بھی انتخاب کر سکیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل چین کی 2 کمپنیاں ہواوے اور اوپو بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ دے چکی ہیں۔
ان منصوبوں سے ناصرف پاکستان کی معیشیت پر اچھا اثر پڑے گا بلکہ دیگر ممالک کی بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری