ترکی: حکومت مخالف گروپ سے رابطے کے شبے میں 3 میئر برطرف سینکڑوں گرفتار


ترکی: حکومت مخالف گروپ سے رابطے کے شبے میں 3 میئر برطرف سینکڑوں گرفتار

ترکی میں حکومت مخالف تنظیم سے تعلق کے الزام میں‌ تین میئرز کو عہدے سے ہٹا کر سیکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق سرکار نے کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے ساتھ روابط رکھنے کے الزام میں چار سو سے زاید افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

قبل ازیں ترک وزارت داخلہ نے ٹویٹر پر بیان جاری کیا تھا کہ کہ اعلیٰ سطح تحقیقات کے بعد ملک کے جنوب مشرق میں تین بڑے شہروں کے مئیرز کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا.

خیال رہے کہ ترک حکومت کرد ملیشیا کے خلاف پیمانے پر تحقیقات کر رہی ہے، اس ضمن میں چھوٹے اور بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیے گئے.

حالیہ گرفتاریاں بھی ملک کے طول و عرض میں ایک بڑے آپریشن کے نتیجے میں عمل میں آئیں.

ابھی یہ واضح نہیں کہ گرفتار ہونے والے افراد پر کس نوع کے الزام عاید کیے گئے ہیں اور ان کے خلاف کس طرح کے کورٹس میں‌ مقدمہ چلے گا البتہ ترک وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ گرفتاریاں ملک کے 29 صوبوں میں عمل میں آئیں.

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری