پاکستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت


پاکستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

قدرتی ذخائر سے مالا مال صوبے خیبرپختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان کے صوبے خیبرپختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جن سے یومیہ ایک ہزار 844 بیرل خام تیل حاصل کیا جاسکے گا۔

 پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ کے مطابق کوہاٹ میں ٹل بلاک سے تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت ہوئے ہیں۔ جانچ میں مکوڑے ڈیپ ٹو کنویں سے 18.25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور یومیہ 1844 بیرل خام تیل کے ذخائر بھی ملے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت سے پاکستان کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی اور نئی دریافت سے آئل سیکٹر پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

عوام نے ان ذخائر کو اللہ تعالی کا پاکستان پر خاص کرم قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ یقینی طور پر تیل اور گیس کے ان ذخائر کی بدولت پاکستان کی معیشت کو سنبھلنے کا بھرپور موقع ملے گا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان میں اس قدر کوئلہ ہے کہ ہم سعودی عرب سے زیادہ بجلی بنا سکتے ہیں۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری