پاکستان اور چین مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں، چینی سفیر


پاکستان اور چین مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں، چینی سفیر

پاکستان میں چین کے سفیر یو جینگ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور چین مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے پاکستان میں چین کے سفیر یو جینگ نے ملاقات کی جس میں کشمیر سمیت خطے کی موجودہ صورتحال اور دو طرفہ امور پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ کشمیر پر پاکستان اور چین کا موقف یکساں ہے، بھارت کو کسی طور پر خطے کا تھانیدار نہیں بننے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک اتھارٹی کے قیام سے جاری منصوبوں میں تیزی لانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک خطے کے مستقبل اورپاک چین دوستی کا مظہر ہے۔

اسی طرح دوسری جانب چین کے سفیر یو جینگ نے کہا کہ پاکستان دیرینہ اور بے مثل دوست ہے، پاکستان اور چین مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں ہر قسم کی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر کام میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ کشمیر کے مسئلے میں چین ہر فورم پر پاکستان کے موقف کی تائید کرتا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری