مسئلہ کشمیر: پاکستانی وزیرخارجہ کا جاپانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ


مسئلہ کشمیر: پاکستانی وزیرخارجہ کا جاپانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپانی ہم منصب تاروکونو سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مقابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپانی ہم منصب تاروکونو سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

جاپانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کی ساری صورتحال پر گہری نظر ہے اور وہ انسانی حقوق کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں۔

اس دوران علاقائی امن کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ پاکستان کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں پانچ اگست سے مسلسل کرفیو نافذ ہے جس کے باعث خوراک اور ادویات کی قلت ہو گئی ہے۔ بھارت کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنا چاہتا ہے اور عالمی تنظیم جینوسائیڈ واچ نے بھی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

اس حوالے سے جاپانی وزیر خارجہ نے بتایا کہ وہ ساری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور انسانی حقوق کی پاسداری اور قانونی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ناروے، ڈنمارک، ہالینڈ اور جنوبی افریقا کے ہم منصب رہنماوں سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کرکے مقبوضہ کشمیرکے حالات کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری