کشمیری مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، علامہ عون نقوی


کشمیری مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، علامہ عون نقوی

شیعہ رہنما علامہ عون نقوی نے مقبوضہ کشمیرمیں جاری جارحیت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے پاکستانی عوام کشمیری مسلمانوں کی جدو جہد میں انکے ساتھ ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ادارہ تبلیغ تعلیمات کے سربراہ مولانا عون محمد نقوی نے کہا ہے کہ کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر پاکستانی عوام سراپا احتجاج اور آزادی کی جدوجہد میں انکے ساتھ ہیں۔

رضویہ سوسائٹی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے کہا کہ وہ اپنا کردار ادا کریں،اس موقع پر مولانا اکرام حسین ترمذی، مولانا عمران مہدی،لخت حسنین زیدی ہمولانا اکبرعلی ناصری،سخاوت حیدری اور دیگر موجودتھے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری