جڑواں شہروں میں مسلسل بارشوں سے نالہ لئی کی سطح بلند؛ ایمرجنسی نافذ


جڑواں شہروں میں مسلسل بارشوں سے نالہ لئی کی سطح بلند؛ ایمرجنسی نافذ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد گوالمنڈی پل پرنالہ لئی کی سطح 15 فٹ بلند ہونے پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی کی سطح ساڑھے 9 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پرنالہ لئی کی سطح 15 فٹ بلند ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہر کا موسم سہانا ہونے سے حبس کا زور ٹوٹ گیا تاہم راولپنڈی میں صورتحال پریشان کن ہوگئی۔
راولپنڈی کے قریب نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح ساڑھے 9 فٹ تک پہنچ گئی، گوالمنڈی کے مقام پر نالہ لئی کی سطح 5 فٹ تک بلند ہو گئی جو 15 فٹ تک پہنچنے کے سبب ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، پشاور، بنوں، کوہاٹ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری