پاکستان پیپلز پارٹی کا جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ساتھ مل کر احتجاج کرنے کا اعلان


پاکستان پیپلز پارٹی کا جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ساتھ مل کر احتجاج کرنے کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مل کر اکتوبر میں اسلام آباد مارچ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور متحدہ مجلس عمل کا اعلان تھا کہ وہ دھرنا دینا چاہتے ہیں، ہم سب مل کر اکتوبر میں اس احتجاج میں شامل ہونگے۔

پی پی پی چیٔرمین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو کشمیر پر ’’سودے بازی‘‘ کا جواب دینا ہو گا۔

بلاول کہنا تھا کہ اگر عمران کو پتہ تھا کہ کشمیر جانے والا ہے تو انہوں نے اس حوالے سے حزب اختلاف کو کیوں نہیں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ میں اِسکو سودا بازی نہ کہوں تو کیا کہوں، عمران خان کے پاس اس حوالے سے کوئی معذرت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مگر ہم کشمیر پر ایک آنچ بھی نہیں آنے دی گے۔

بلاول نے کہا کہ فریال تالپور اور زرداری کو سہولیات نہیں دی جا رہیں، مگر وہ بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں اور یہی ان کی بہادری کی نشانی ہے۔

عمران خان کو مخاطب کرے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر گرفتار کرنا ہے تو آو مجھے بھی گرفتار کر لو۔ انہون نے کہا کہ میں اس کٹھ پتلی کو کہنا چاہتا ہوں میں گرفتاری کے بعد بھی تمہارے لئے مشکل بن جاونگا۔

وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ آپ کی خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان کوئی ترمیم کر لے گا یہ اسکی بھول ہے۔ ان کا کہنا تھا پیپلزپارٹی نے جرنیلوں سے بھی برابر کا مقابلہ کیا، یہ نیازی پیپلز پارٹی کے مقابلے میں کوئی چیز نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب آجکل بھارت میں مودی کے ظلم پر بات کرتے ہوئے نازیوں کی بات کرتے ہیں، مگر ہمارے ہاں ایک ایسا نیازی ہے جو انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں پاکستان پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مل کر اسلام آباد کی جانب مارچ کرے گی۔

یاد رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے وفاقی حکومت کو مستعفی ہونے کے لیے اگست تک کی مہلت دی تھی اور بصورت دیگر حکومت گرانے کے لئے اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری