ظلم کے سامنے امام حسین (علیہ السلام) کی للکار بن کر کھڑے ہو: فواد چودھری + سند


ظلم کے سامنے امام حسین (علیہ السلام) کی للکار بن کر کھڑے ہو: فواد چودھری + سند

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ آج محرم شروع ہوا ہے کربلا کی کہانی شروع ہوئی ہے، کوفی نہ بنو ظلم کے سامنے امام حسین (علیہ السلام) کی للکار بن کر کھڑے ہو۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ جنگ کی خواہش نہیں لیکن جنگ ہوئی تو بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیں گے، کئی بار کمزورمعیشتوں نے اکنامک سپر پاورز کوشکست دی ہے۔

وفاقی وزیر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج محرم شروع ہوا ہے کربلا کی کہانی شروع ہوئی ہے، کوفی نہ بنو ظلم کے سامنے امام حسین (علیہ السلام) کی للکار بن کر کھڑے ہو۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ظلم اور امن اکھٹے نہیں چل سکتے یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ ظالم کے بھی ساتھ ہوں اور مظلوم کے ساتھ ہمدردی بھی، یا یزید سے مراسم ہوں گے یا امام حسین (علیہ السلام) کو سلام ہوگا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری