مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے بعد اب یورپین پارلیمنٹ میں


مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے بعد اب یورپین پارلیمنٹ میں

پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لا رہی ہیں، سلامتی کونسل کے بعد اب مسئلہ کشمیر یورپین پارلیمنٹ میں زیر بحث آئے گا۔

خبررساں رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان کی سفارتی کوششوں کے باعث مسئلہ کشمیر یورپین پارلیمنٹ میں زیر بحث آئے گا۔

ذرائع کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر رپورٹ طلب کرلی ہے جس پر بحث کی جائے گی۔

خارجہ امور کمیٹی کے نئے سال کے پہلے اجلاس کے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر شامل ہے۔

واضح رہے کہ یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امورکمیٹی کا اجلاس 2ستمبر کو ہوگا۔

اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا جائے گا۔

 وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر بھی اجلاس کےدوران موجود ہوں گے۔ اس حوالے سے کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضا سید کا کہنا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر پر اجلاس بہت بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آواز یورپ تک پہنچا شروع ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے اقوام متحدہ کو خط لکھنے پر رواں ماہ 16 اگست کو مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا تھا جس میں مبقوضہ کشمیر کی خصوصیت حیثیث کے خاتمے پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری