حزب اللہ نے اسرائیلی ٹینک تباہ کردیے


حزب اللہ نے اسرائیلی ٹینک تباہ کردیے

لبنانی تنظیم حزب اللہ نے ٹینک شکن میزائل حملوں میں اسرائیلی ٹینک تباہ کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابقلبنانی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے شمالی علاقے میں اسرائیلی ملٹری بیس پر ٹینک شکن میزائل فائر کیے۔

حزب اللہ نے دعویٰ کیا کہ میزائل حملوں میں اسرائیلی ٹینک تباہ اور اس میں سوار اسرائیلی فوجیوں ہلاک ہوئے ہیں تاہم اسرائیل نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔

اسرائیلی فوجی ترجمان نے حزب اللہ کی ٹینک شکن میزائل حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میزائل حملوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

تاہم اسرائیلی میڈیا نے اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کا اعتراف کیا ہے۔

یاد رہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے داعش کے قبضے سے جرود عرسال کے علاقے کی آزادی کی دوسری سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل سے آنے والا ہر طیارہ مار گرائیں گے۔

اسی طرح لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنما علامہ شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کی جوابی کارروائی ایسی ہوگی کہ دنیا حیران رہ جائے گی۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری