ایران نے امریکی مذاکرات کی دعوت مسترد کردی


ایران نے امریکی مذاکرات کی دعوت مسترد کردی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ امریکا سے مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ہے، ہم امریکی دعوت مسترد کرچکے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے پارلیمان میں خطاب میں کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں کرےگا، مذاکرات کے لیے بہت سی پیشکش ہیں ایران کا جواب ہمیشہ نفی میں ہوگا۔

صدرحسن روحانی کا کہنا تھا کہ اگر امریکا ایران پر عائد پابندیاں اٹھا لے تو جوہری ڈیل کےفریقین کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہوسکتا ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ جوہری ڈیل کے دیگر فریقین کےساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ جمعرات تک نیتجہ نہ نکلا تو ڈیل کی مزید شقوں پر عملدرآمد میں کمی کا اعلان کر دیں گے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری