یورپ کے طاقتور ترین معاشی ملک نے پاکستان کے لئے روزگار کے دروازے کھول دیئے


یورپ کے طاقتور ترین معاشی ملک نے پاکستان کے لئے روزگار کے دروازے کھول دیئے

دنیا کے چوتھے اور یورپ کے طاقتور ترین معاشی ملک جرمنی نے پاکستان کے لئے روزگار کے دروازے کھول دیئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق یورپ کی طاقتور ترین معاشی ملک جرمنی میں پاکستانی پروفیشنلز کے لیے روزگار کے دروازے کھل گئے ہیں۔

اس حوالے سے ابتدائی مرحلے میں میڈیکل، انجینئرنگ اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کو ترجیح دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے حوالے سے لاہور میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جرمن کلچرل سینٹر میں ہونے والے اس سیمینار میں شعبہ طب، آئی ٹی سے وابستہ افراد اور طالب علموں سمیت پاکستان میں جرمن کمپنیوں کے نمائندوں اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔

جبکہ اسکائپ پر جرمنی کے اہم کاروباری افراد نے شرکا کے سوالات کے جوابات دیئے۔

سیمینار کے دوران پاکستان میں زیکوینزز کے نمائندے عمران نے بتایا کہ روزگار فراہم کرنے کا یہ پروگرام بھارت کے لیے تھا جسے ہم حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

ہم جرمنی میں ڈاکٹر، نرسز، آئی ٹی ایکسپرٹس اور انجینئرنگ سے وابستہ پروفیشنلز کو مفت بنیادوں پر 100 فیصد ملازمتیں فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس جرمنی میں 500 کلائنٹس ہیں جو 60 شہروں میں موجود سینٹرز میں ملازمت فراہم کرتے ہیں پاکستانی پروفیشنلز جرمن لینگویج سیکھ کر جرمنی میں روزگار کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

پاکستانی نوجوان روزگار کے اس موقع کو پا کر کافی پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری