پاکستان کے بےروزگار نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری


پاکستان کے بےروزگار نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری

وفاقی حکومت نے بلوچستان اور سندھ کے کوٹے پر خالی تمام آسامیاں پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے سندھ اور بلوچستان کی تمام وزارتوں اور ڈویڑنوں کو خالی آسامیاں پر کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

تمام وزارتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے لیے مخصوص نشستوں پر بھرتیوں کا عمل تیز کیا جائے اور وزارتوں کے ذیلی اداروں میں صوبائی کوٹے پر بھرتیوں کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔

سٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے ہدایت کی ہے کہ ریکروٹمنٹ رولز کے تحت مروجہ طریقہ کار کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے کوٹے کی خالی آسامیاں پر کی جائیں اور اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے کہ حکومتی گائیڈ لائنز کے مطابق کوٹے پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے یا نہیں۔

تاہم تمام وزارتوں کو اس بات کی بھی ہدایت کی گئی ہے کہ بلوچستان کے کوٹے پر بھرتی ہونے والوں سے ڈومیسائل کی جانچ پڑتال بھی کی جائے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ بلوچستان کے کوٹے والے کے پاس متعلقہ صوبے کا ڈومیسائل موجودہ ہو۔

پاکستانی نوجوانوں کی جانب سے حکومت کے اس اقدام کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔  

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری