حزب اللہ نے لبنان کی سرحد پر اسرائیلی ڈرون مار گرایا


حزب اللہ نے لبنان کی سرحد پر اسرائیلی ڈرون مار گرایا

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے ایک اسرائیلی ڈرون طیارے کو مارگرایا ہے۔   

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،حزب کا کہنا ہے کہ انہوں نے لبنان کا بارڈر پار کرتے ہوئے ایک اسرائیلی ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔

حزب اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حزب اللہ کے مجاہدین نے اسرائیلی ڈرون کا ضروری ہتھیاروں کے ساتھ مقابلہ کیا اور اسے مار گرایا۔

حزب اللہ کے مطابق گرایا گیا ڈرون اب ان کے پاس ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ان کا ایک ڈرون طیارہ لاپتہ ہوگیا ہے۔

حزب اللہ نے اسرائیل کے ڈرون طیارہ مارگرانے پر جوانوں کو مبارک باد دی ہے۔

واضح رہے کہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی گذشتہ ہفتے اس وقت بڑھی جب اسرائیل کا یہ دعوی سامنے آیا تھا کہ حزب اللہ نے ان کا ایک ٹینک تباہ کیا۔

سی این این کے مطابق حزب اللہ نے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے افیفیم روڈ پر اسرائیلی فوجی گاڑی تباہ اور اس میں سوار اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کیا تھا۔

اسرائیلی فوجی ترجمان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ فوجی گاڑیوں اور اڈے پر بکتر شکن راکٹ داغے گئے جس میں بعض نشانے پر لگے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل حزب اللہ نے اسرائیل کے دو ڈرون طیارے مار گرائے تھے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری