عاشورہ محرم: دنیا بھر میں ماتمی جلوس و مجالس کا سلسلہ جاری


عاشورہ محرم: دنیا بھر میں ماتمی جلوس و مجالس کا سلسلہ جاری

ایشیاء یورپ اور امریکہ سمیت دنیا بھر میں امام حسین علیہ السلام کی یاد میں ماتمی جلوس و مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق کربلا کے دشت میں دین اسلام کی حفاظت اور سربلندی کے لئے امام حسین علیہ السلام کی دی ہوئی قربانی کی یاد تازہ کرنے کے لئے دنیا بھر میں ماتمی جلوس و مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔

دنیا بھر کے مختلف ممالک میں رسول اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کی یاد میں یوم عاشور کے موقع پر چھوٹے بڑے لاکھوں  شہروں سے جلوس نکالے جارہے ہیں، مجالس عزا منعقد ہورہی ہیں اور عزاداران امام حسین علیہ السلام نوحہ خوانی و سینہ کوبی کررہے ہیں۔ مختلف شہروں سے یوم عاشور کے موقع پر شبیہ ذوالجناح اور شبیہ علم کے جلوس بھی برآمد ہورہے ہیں۔

یوم عاشور کے موقع پر مختلف زبانوں میں علمائے کرام اور ذاکرین حضرتامامحسین علیہ السلاماورانکےساتھیوںکیلازوالقربانیوںاورفلسفہشہادتپہروشنیڈالرہےہیں۔

دنیا کے مختلف ممالک میں عزاداری کے جلوسوں کا سلسلہ یکم محرم کے ساتھ ہی شروع ہو جاتا ہے جو 9 محرم کو اپنے عروج تک پہنچ جاتا ہے۔ 9 اور 10 محرم کو عزاداران اپنے خاندان کے ہمراہ ماتمی جلوسوں میں شرکت کرتے ہیں اور امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کو یاد کرتے ہیں۔

آج بھی لوگوں کی بڑی تعداد تعزیوں کے جلوسوں کے ہمراہ ہے جو نواسہ رسول صل اللہ علیہ و آلہ وسلم اورانکےساتھیوںکیقربانیوںکوخراجعقیدتپیشکررہیہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری