پاکستانی قوم اسوۂ شبیری (علیہ السلام)  پر عمل پیرا ہے، فردوس عاشق اعوان + سند


پاکستانی قوم اسوۂ شبیری (علیہ السلام)  پر عمل پیرا ہے، فردوس عاشق اعوان + سند

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ پاکستانی قوم اسوۂ شبیری (علیہ السلام)  پر عمل پیرا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق عاشورہ محرم الحرام کے حوالے سے اپنے پیغام میں وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یوم عاشور کا عظیم درس یہ ہے کہ مظلوم کا ساتھ دیا جائے اور حق سچ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ 10 محرم کا تاریخی دن شہدائے کربلا (علیہم السلام) کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے جب حضرت امام حسین (علیہ السلام) دین کی سرفرازی اور باطل کے سامنے ڈٹ گئے تھے۔ انہوں نے اسلام کے روشن اور سنہری اصولوں پر سمجھوتہ قبول نہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کربلا کا سبق ہے"ظلم پھر ظلم ہے, بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔" پاکستانی قوم اسوۂ شبیری (علیہ السلام) پر عمل پیرا ہے، مظلوم کشمیریوں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ کشمیری شہدائے کربلا (علیہم السلام) کے راستے پر چل رہے ہیں۔ ان کے حوصلوں کو آزمانے والوں کو شکست ہوگی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری