اسوہ حسین علیہ السلام کا پیغام ہر قلب سلیم کے لئے ہے، وزیر اعظم عمران خان


اسوہ حسین علیہ السلام کا پیغام ہر قلب سلیم کے لئے ہے، وزیر اعظم عمران خان

روز عاشور پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کربلا کا عظیم معرکہ حق و باطل باور کراتا ہے کہ اسلام کی سربلندی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جاسکتا، میرے نزدیک اسوہ حسین علیہ السلام کا پیغام ہر قلب سلیم کے لئے ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوم عاشور کے موقع پر قوم کیلئے جاری پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں نے حق پرقائم رہتے ہوئے سنت امام حسین علیہ السلام کوزندہ رکھا اور وادی کو کربلا کی طرح معرکہ حق و باطل کی مثال بنا دیا ہے۔

انہوں نے امام حسین علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت اور لازوال قربانی کی یاد تازہ کرتے ہیں۔ تاریخ اسلام میں یوم عاشور کی الگ اور خاص اہمیت ہے، یہ رفعت و بلندی امام عالی مقام کی شہادت اور واقعہ کربلا کی بدولت حاصل ہوئی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج بھارتی سامراج سے برسرپیکار کشمیریوں کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرنا چاہیے جنہوں نے حق پر قائم رہتے ہوئے سنت امام حسین علیہ السلام کوزندہ رکھا۔ انہوں نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا شعر سناتے ہوئے قوم سے اپیل کی کہ یوم عاشور کے موقع پر پر وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کرے۔

غریب و سادہ و رنگیں ہے داستان حرم

نہایت اس کی حسین، ابتدا ہے ہے اسماعیل

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری